۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شام میں امریکہ کے خلاف مظاہروں

حوزہ/ مشرقی شام کی صورتحال امریکہ اور اس سے وابستہ کرد ملیشیاؤں کے لئے سازگار نہیں ہے ، اس خطے کے عوام ان کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہر روز احتجاج کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فورسز نے جمعرات کی شام (کل) "شام کی ڈیموکریٹک فورسز" سے وابستہ کرد ملیشیا کے ساتھ  مل کر شام کے ایک شہر پر حملہ کیا ، شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ دیر الزور کے مشرق میں واقع قصبہ زیبان میں ہوا، ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعہ چار کرد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہوا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کرد اور امریکی عناصر شام میں العمر آئل فیلڈ میں واشنگٹن کے غیر قانونی اڈے سے اس علاقے میں آئے اور حملہ کیا، امریکی اور کرد عناصر نے ان ہلاکتوں کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار بھی کیا۔

اس سلسلے میں المیادین نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ شام کے مشرقی علاقے میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں، گذشتہ روز دیر الزور کے شمال میں المعامل علاقے میں محکمہ صحت کے ملازمین نے احتجاج کیا ،ان کا کہناتھا کہ اس شعبے میں ناقص خدمات اور بنیادی طبی آلات کا بھی فقدان ہے، مظاہرین نے کرد عسکریت پسندوں کی صحت کے شعبے میں عدم توجہی کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش پائی جاتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .